متعلقہ

یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے سے متعلق پریشان کن خبر – پاک لائیو ٹی وی


یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے سے متعلق پریشان کن خبر

یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے سے متعلق پریشان کن خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے یکم جولائی سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے اضافے کا امکان ہے جس کے بعد نئی قیمت 265.16 روپے ہو جائے گی۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 50 پیسے اضافے کا امکان ہے، اگر یہ اضافہ ہوا تو اس کی نئی قیمت 277.89 ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ قیمتوں میں اضافے کی ممکنہ وجہ تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کر سکتی ہے جو کہ فی الحال صفر فیصد ہے۔