متعلقہ

ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی؛ بڑا استعفیٰ آگیا – پاک لائیو ٹی وی


ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی؛ بڑا استعفیٰ آگیا

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کرس سلورووڈ مستعفی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ کرس سلورووڈ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

دوسری جانب کرس سلورووڈ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کوچ ہونے کے ناطے اپنوں سے زیادہ ٹائم دور رہنا پڑتا ہے، فیملی اور قریبی افراد کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

کرس سلورووڈ کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ واپس گھر میں اپنی فیملی کے ساتھ تھوڑا اچھا وقت گزار سکوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سری لنکا کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مہیلا جےوردھنے نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔