متعلقہ

پاکستان اسپورٹس بورڈ میں بڑی تعیناتی – پاک لائیو ٹی وی


یاسر پیرزادہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی تعینات

یاسر پیرزادہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی تعینات

یاسر پیرزادہ کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کا ڈی جی تعینات کردیا گیا۔

یاسر پیرزادہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں کمنشنر کے طور پر کام کر رہے تھے تاہم اب انہیں پاکستان اسپورٹس بورڈ کا ڈی جی تعینات کردیا گیا ہے۔

یاسر پیرزادہ کی ٹرانسفر منسٹری آف آئی پی سی کے ماتحت اسپورٹس بورڈ میں کردی گئی ہے جب کہ یہ تقرری ڈیپوٹیشن پر 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔

دوسری جانب گذشتہ روز پی سی بی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم کو قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔

علاوہ ازیں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان کو اسپن بولنگ کوچ اور جنید خان کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے جب کہ حنیف ملک  کو فیلڈنگ کوچ اور حنا منور کو ویمنز ٹیم کی منیجر مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محمد وسیم اس سے قبل 2020 سے 2022 کے دوران قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔