متعلقہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان کا خواب چکنا چور، جنوبی افریقہ پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچ گیا – پاک لائیو ٹی وی


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان کا خواب چکنا چور، جنوبی افریقہ پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچ گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی کا افغانستان کا خواب چکنا چور ہوگیا، جنوبی افریقہ پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچ گیا۔

ٹاروبا میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں افغانستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے لیے بہت بھیانک ثابت ہوا۔

افغانستان کا کوئی بلے باز جنوبی افریقہ کے بولرز کا مقابلہ نہیں کرسکا اور  پوری ٹیم بارہویں اوور میں صرف 56 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

عظمت اللہ عمر زئی  10 ،گلبدین نائب9،راشدخان اور کریم جنت  8،8رنز  بناسکے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو جینسن اور تبریز شمسی نے 3،3 جبکہ کگیسو ربادا اور اینرچ نورکیا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ۔

جنوبی افریقہ نے57 رنز کا آسان ہدف ایک وکٹ کےنقصان پر نویں اوورمیں ہی حاصل کرلیا اور تاریخ میں پہلی مرتبہ فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

ریزا ہینڈرکس 29 اور کپتان ایڈن مارکرام 23 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

افغانستان کی جانب سے جنوبی افریقہ کی واحد وکٹ فضل الحق فاروقی نے حاصل کی۔

 دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور بھارت  کی ٹیمیں آج شام ساڑھے 7 بجے  گیانا میں مدمقابل آئیں گی۔