متعلقہ

انضمام الحق کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران بھارت پر بال ٹیمپرنگ کا الزام – پاک لائیو ٹی وی


انضمام الحق کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران بھارت پر بال ٹیمپرنگ کا الزام

سابق کپتان انضمام الحق نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران بھارت پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کردیا۔

مقامی نیوز چینل پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے آئی سی سی پر زور دیا کہ وہ اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور اس مبینہ بدعنوانی کے خلاف فوری کارروائی کریں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میچ کے 15 ویں اوور میں ارشدیپ سنگھ کی گیند ریورس سوئنگ کررہی تھی جب کہ نئی گیند اتنی جلدی ریورس نہیں ہوتی۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب ہے کہ گیند 12 ویں یا 13 ویں اوور تک ریورس سوئنگ کے لئے تیار تھی۔

انضمام الحق نے مطالبہ کیا کہ کھیل کو مزید صاف بنانے کے لیے اس معاملے کی فوری جانچ پڑتال کی جائے۔