وزیراعظم کا کھیلوں سے متعلق بڑا فیصلہ – پاک لائیو ٹی وی


وزیراعظم شہباز شریف کا کھیلوں سے متعلق بڑا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کو بحال کرنے کا عندیہ دے دیا۔

مشیر رانا ثناءاللہ اور چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کی جانب توجہ دلائی جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کو بحال کرنے کا عندیہ دیا۔

رانا مشہود احمد خاں کہتے ہیں کہ ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی سے کھیلوں کو فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

وزارت بین الاصوبائی رابطہ نے ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کی بہتری کے لئے تجاویز اور پروگرامز پر کام شروع کردیا ہے۔

رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ کھیلوں کے میدان ہمارے نوجوانوں کو مثبت سمت لے کر جائیں گے، نوجوان کھلاڑیوں کی پشت پناہی ان کی حوصلہ افزائی کے لئے بہت ضروری ہے۔

رانامشہود احمد خاں نے مزید کہا کہ ستمبر 2021 میں ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کی بندش سے کھلاڑی مشکلات کا شکار ہیں۔

Exit mobile version