متعلقہ

مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا – پاک لائیو ٹی وی


مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا

مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا لگ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے اوگرا کی جانب سے آئندہ بجٹ سال کیلئے گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کے فیصلے کی موجودگی میں یکم جولائی 2024 سے گیس کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے آئی ایم ایف کے حکم کے مطابق کیپٹیو پاور پلانٹس کیلئے گیس کی قیمت فی ایم ایم بی ٹی یو 250 روپے تک بڑھا کر فی ایم ایم بی ٹی یو کی موجودہ قیمت 2750 روپے سے بڑھا کر 3000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت یکم جولائی 2024 سے کیپٹیو پاور پلانٹس کی گیس کی قیمتوں میں 250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کرے گی اور 700 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا بقیہ اضافہ یکم جنوری 2025 سے لاگو کیا جائے گا۔

اس حوالے سے وزارت توانائی کے سینئر حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے سی پی پیز کے علاوہ دیگر تمام کیٹیگریز کیلئے گیس کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینئر حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح حکومت کو اگلے مالی سال کے لیے مطلوبہ محصولات کی ضروریات کو پورا کرنے کے بعد 110-115 ارب روپے اضافی محصول کے طور پر متوقع ہے۔