متعلقہ

حکومت کا ایک اور سخت فیصلہ – پاک لائیو ٹی وی


حکومت کا ایک اور سخت فیصلہ

حکومت نے ایک اور سخت فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم ڈویژن کے امور پر اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف نے تھر کول کی گیسیفکیشن کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کے دوران پیٹرولیم اور گیس کے شعبوں کے حوالے سے پیشرفت اور تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔ تیل اور گیس پائپ لائنز سے چوری روکنے کیلئے اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کی جائے گی۔

دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ الیکٹرک بائیکس، گاڑیوں، بجلی پر چلنے والی گھریلو مصنوعات سے متعلق پالیسی پر کام جاری ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں متبادل توانائی کے ذرائع خصوصا شمسی توانائی کی ترویج پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف نے تھر کول کی گیسیفکیشن کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرنے اور تھرکول کی دیگرعلاقوں تک رسائی کیلئے ریلوے لائن سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تھر کول پاکستان کی توانائی کی ضروریات کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔