متعلقہ

کم معاوضے پر بھی فلموں میں کام کرنے کو تیار ہوں، انیل کپور – پاک لائیو ٹی وی


بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ میں کم معاوضے پر بھی فلموں میں کام کرنے کو تیار ہوں۔

حال ہی میں سینئر اداکار انیل کپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بہت سی فلموں میں بغیر پیسے لیے بھی کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سے پہلی نسل میں بہت کم اداکار ایسے گزرے ہیں جنہوں نے کم معاوضے یا بغیر کسی معاوضے کے فلم میں کام کیا ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا احساس ہے کہ فلم کے اداکاروں کے بے جا خرچوں اور مہنگی فرمائشوں سے فلم کا بجٹ بہت بڑھ جاتا ہے۔

انیل کپور نے کہا کہ میرے والد بھی فلم میکر تھے اور میں نے انہیں فلم بنانے کے دوران غیر ضروری اخراجات اور اداکاروں کی جانب سے بھاری معاوضوں کے مطالبے کے باعث مالی پریشانی کا شکار دیکھا ہے۔

اداکار نے بتایا کہ آج کل اداکاروں اور ان کے اسٹاف پر ہونے والے بے تحاشا اخراجات پر بات ہو رہی ہے، میں اداکاروں کے معاوضوں اور غیر ضروری اخراجات کم کرنے کے حق میں ہوں۔