متعلقہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرکے تاریخ رقم کردی – پاک لائیو ٹی وی


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرکے تاریخ رقم کردی

افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرکے تاریخ رقم کردی ۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان نے بنگلہ دیش کے خلاف بارش سے متاثرہ سنسنی خیز مقابلے میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت آٹھ رنز سے فتح حاصل کی۔

رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 52 ویں میچ میں افغان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور   مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر  صرف 115 رنز  ہی بناسکی۔

افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز 43  رنز بناکر نمایاں رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3، مستفیض الرحمان اور تسکین احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آسان ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 18ویں اوور میں 105 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔اوپنر لٹن داس 54 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

افغانستان کی اس فتح کے ساتھ ہی آسٹریلوی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔

انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بھارت اورافغانستان نے فائنل فورمیں جگہ بنائی۔  افغانستان کی ٹیم پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔

اگر بنگلادیش کی ٹیم 12.1 اوورز میں ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتی تو سیمی فائنل  میں رسائی حاصل کرلیتی۔

واضح رہے کہ پہلا سیمی فائنل جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان 27جون کوکھیلا جائے گا جبکہ  دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ اوربھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔