متعلقہ

گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری – پاک لائیو ٹی وی


گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے لئے چینی آٹو کمپنی بی وائی ڈی اور حب پاور کمپنی لمیٹڈ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق حب پاور کمپنی لمیٹڈ نے اپنے ماتحت ادارے حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ کے ذریعے الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار کیلئے بی وائی ڈی کے ساتھ تعاون کے منصوبوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔
حب پاور کے مطابق مقامی الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار میں ممکنہ طور پر بہت بڑے معاشی فوائد اور روزگار کے وافر مواقع موجود ہیں۔

بی وائی ڈی گزشتہ سال ٹیسلا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی بن گئی ہے۔

 چینی آٹو کمپنی نے 2023 کا اختتام ریکارڈ توڑ فروخت کے حجم کے ساتھ کیا ہے، جو 3 ملین سالانہ فروخت کے ہدف سے تجاوز کرتا ہے اور مسلسل دوسرے سال عالمی نیو انرجی وہیکل سیلز چیمپیئن بن گیا ہے۔

بی وائی ڈی کی جانب سے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار کو فروغ دینے کے فیصلے سے رائٹ ہینڈ ڈرائیو گاڑیاں برآمد کرنے کی راہیں کھل گئی ہیں۔