متعلقہ

موبائل فونز اور گاڑیوں سے متعلق ناقابل یقین خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


موبائل فونز اور گاڑیوں سے متعلق ناقابل یقین خبر آگئی

موبائل فونز اور گاڑیوں سے متعلق ناقابل یقین خبر آگئی ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 11 ماہ کے دوران ساڑھے 66 ارب روپے کی گاڑیاں اور 458 ارب روپے سے زائد کے اسمارٹ فونز درآمد کیے گئے۔

زیرجائزہ عرصے کے دوران ملک میں موبائل فونز کی درآمد میں 214 فیصد اور کاروں کی امپورٹ میں 269 فیصد اضافہ ہوا۔

 زرمبادلہ میں اسمارٹ فونز کی درآمد کا حجم ایک ارب 62 کروڑ ڈالر اور کاروں کی امپورٹ کا حجم 23 کروڑ 51 لاکھ ڈالر رہا۔

اس کے علاوہ خام تیل کی امپورٹ 12 فیصد بڑھ کر 5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، بیرون ملک سے 7 ارب 60 کروڑ ڈالر کی مشینری منگوائی گئی جو گزشتہ مالی سال کی نسبت 40 فیصد زیادہ رہی۔