حکومت نے بجٹ 25-2024 میں نئی کاروں کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کی تجویز پیش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق 850 سی سی سے 1200 سی سی تک کے انجن کی حامل گاڑیوں پرٹیکس میں اضافہ ہو گا، اس کے علاوہ ٹیکس لگانے کا تعین گاڑی کی قیمت کے حساب سے بھی کیا جائے گا۔
ٹویوٹا یارس کا شمار پاکستان کی مشہور کاروں ہوتا ہے یہ اپنی مضبوطی، ایندھن کی بچت اور آرام دہ سواری کے لیے اکثر لوگوں کی چوائس ہے۔
اگر ٹیکس کی اس شرح کا اطلاق ہوتا ہے تو پھر ٹویوٹا یارس دیگر جاپانی کاروں کے مقابلے میں زیادہ مہنگی ہو جائے گی۔
اس وقت ٹویوٹا یارس کی قیمت 44 لاکھ 79 ہزار روپے سے لے کر 63 لاکھ 19 ہزار تک ہے، جو کہ اس کے مختلف ویرائنٹ کے حساب سے ہے۔
اگر 2 فیصد کی شرح سے ٹیکس میں اضافہ ہوتا ہے تو یارس کے بیسک ویرائنٹ کی قیمت میں 39,580 روپے جبکہ اس کے ٹاپ ویرائنٹ کی قیمت میں 76,380 روپے کا اضافہ متوقع ہے۔