متعلقہ

نئے گیس کنکشنز کے حوالے سے بڑی خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


نئے گیس کنکشنز کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

نئے گیس کنکشنز کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے ملک میں 4 لاکھ 3 ہزار 50 نئے گیس کنکشنز کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

 تاہم سندھ اور بلوچستان میں کوئی نیا گیس کنکشن نہیں دیا جائے گا، جب کہ اس وقت بھی نئے گھریلو صارفین کے گیس کنکشنز پر پابندی عائد ہے۔

حکومتی دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے نظرثانی ہدف کے مقابلے نئے سال 3 لاکھ 73 ہزار 352 نئے گیس کنکشنز کا منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے۔

آئندہ مالی سال سوئی ناردرن کے سسٹم پر 4 لاکھ 3 ہزار 50 نئے گیس کنکشنز کا ہدف رکھا گیا ہے، جبکہ سوئی سدرن کے سسٹم پر کوئی نیا گیس کنکشن نہ دینے کا منصوبہ ہے۔

آئندہ مالی سال میں 4 لاکھ نئے گھریلو گیس صارفین کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، پلان کے مطابق 2800 نئے کمرشل گیس صارفین کو شامل کیا جائے گا، جبکہ 250 نئے صنعتی صارفین کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔