متعلقہ

موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری – پاک لائیو ٹی وی


موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے 200 ڈالر (تقریباً 56,000 روپے) تک کے موبائل فونز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی حکومتی بجٹ تجویز کو مسترد کر دیا۔

کمیٹی کی رکن انوشہ رحمان نے کہا کہ موبائل فون پرتعیش اشیاء کی بجائے ضروری اشیاء ہیں، اس طرح کا ٹیکس لگانے سے سستے فونز غیر متناسب طور پر متاثر ہوں گے جس سے وہ بہت سے صارفین کے لیے ناقابل برداشت ہو جائیں گے۔

سینیٹر نے کہا کہ وفاقی حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کیلئے غریبوں پر بہت زیادہ بوجھ ڈال رہی ہے، موبائل فونز پر پہلے ہی متعدد ٹیکسز ہیں جن میں کالز اور چارجنگ سروسز پر ٹیکس شامل ہیں۔

دوران اجلاس سینیٹر نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیکس پالیسیاں سرمایہ کاروں کو ملک سے دور کر رہی ہیں۔