سولر پینلز صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


سولر پینلز صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی

سولر پینلز صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی ایک اسٹاٹ اپ کمپنی آکسفورڈ پی وی نے جدید جنریشن کے ٹینڈم سولر سیل متعارف کرایا ہے جس نے سورج کی روشنی کو بجلی میں تبدیل کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا ہے۔

   جدید جنریشن کے ٹینڈم سولر سیل میں پیروسکائٹ نامی ’معجزاتی مواد‘ کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ سیلیکون سے بنے روایتی سولر پینلز کی کارکردگی کو بہتر کیا جا سکے۔

پیروسکائٹ آن سیلیکون ٹینڈم سولر سیل نے 26.9 فیصد کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جو کہ موجودہ بہترین سیلیکون موڈیولز سے 7.5 فیصد بہتر ہے۔ یہ ریکارڈ سولر پینل کے موجودہ موڈیولز میں 7 فیصد سے زیادہ بہتری لا کر بنایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 1.6 مربع مربع میٹر رقبہ گھیرنے والے اور 25 کلو سے کم کا وزن رکھنے والے ان سولر پینلز کو آکسفورڈ پی وی نے گھریلو استعمال کے لیے ’آئیڈیل سائز‘ قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے کمپنی کے فیچ ایگزیکٹیو ڈیوڈ وارڈ کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ پی وی کا ریکارڈ ساز موڈیول سولر پاور جنریشن میں واضح جدت پیش کرتا ہے۔

 یاد رہے کہ کمپنی کی جانب سے یہ اعلان چین کے کمرشل سائز سولر پینل کے سورج کی روشنی کے 34.6 فیصد بجلی بنانے کے ریکارڈ کے بعد کیا گیا ہے۔

Exit mobile version