متعلقہ

سولر پینلز لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری – پاک لائیو ٹی وی


سولر پینلز لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

سولر پینلز لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بینظیر بھٹو کی 71ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ بجٹ میں نیا منصوبہ شروع کریں گے جس میں غریب عوام کو مفت سولر پینلز دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سولر پینلز کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کے مسئلے سے چھٹکارا ممکن ہوسکے گا، 5 سال کے دوران سولر پینلز کے منصوبے کو سندھ بھر میں پھیلائیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ہے، 16، 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، بل بھی عوام ادا نہیں کرسکتے، عوام کا بجلی دینے والے اداروں پر سے اعتماد اٹھ رہا ہے، چاہتے ہیں ایسا منصوبہ لائیں تاکہ بجلی کے مسائل پر توجہ دے سکیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پاکستان کے عوام کا بڑا مسئلہ روزگار ہے، سندھ حکومت دن رات محنت کرے گی تاکہ عوام کو روزگار ملے، ایسے منصوبے لائیں گے تاکہ نوجوانوں کو روزگار ملے اور وہ ترقی کریں۔