متعلقہ

سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد بڑی کمی – پاک لائیو ٹی وی


سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد بڑی کمی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1201 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1201 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے ہوگئی ہے۔