متعلقہ

گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری – پاک لائیو ٹی وی


گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چائنیز کار کمپنی بی وائے ڈی پاکستان میں الیکٹرک کاریں بنائے گی، اس حوالے سے معاملات طے کرلیے گئے ہیں۔

حب پاور کمپنی نے الیکٹرک کار بنانے کیلئے چینی کمپنی بی وائے ڈی سے معاملات طے کرلیے، حب پاور ہولڈنگ کی ذیلی کمپنی میگا موٹرز اور بی وائے ڈی مل کر کام کریں گے۔

پاکستان میں پلانٹ کیلئے زمین سمیت دیگر اثاثے لینے کیلئے اتھارٹی مل گئی اور حب پاور نے شیئر ہولڈرز کو آگاہ کرنے کیلئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط بھیج دیا ہے۔