موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خبر آگئی

موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔

ملک میں جاری مہنگائی کے پیش نظر موٹر سائیکلز کی فروخت میں کمی دیکھنے میں آئی لیکن اٹلس ہونڈا نے مئی 2024 میں سب سے زیادہ موٹر سائیکلز بیچنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

مئی 2024 میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 18 ہزار 811 موٹر سائیکلیں فروخت ہوئیں جس میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی موٹر سائیکلز اٹلس ہونڈا کی تھیں جن کی تعداد ایک لاکھ 3 ہزار 297 تھی۔

دوسرے نمبر پر جس کمپنی کی سب سے زیادہ موٹر سائیکلز فروخت ہوئیں وہ ’ یونائیٹڈ ‘ ہے جس نے ملک بھر میں مئی 2024 میں اپنے 9 ہزار 131 یونٹس فروخت کیے۔

اس کے علاوہ سوزوکی کی 1696، روڈ پرنس 1429، یاماہا کی 400 موٹر سائیکلز فروخت ہوئیں۔

Exit mobile version