متعلقہ

سیمنٹ کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


سیمنٹ کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی

سیمنٹ کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوا اور مزید 50 روپے بڑھنے کا امکان ہے۔

 گوجرانوالہ میں سیمنٹ کی بوری کی قیمت 1340 روپے تک پہنچ گئی، ایک سال میں گوجرانوالہ میں سیمنٹ کی بوری کا بھاؤ 17.50 فیصد بڑھا ہے۔

ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی بوری کی اوسط قیمت 1300روپے رہی، سیمنٹ کی قیمت میں ایک سال میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ملک کے جنوبی حصے میں سیمنٹ کی بوری کی اوسط قیمت 3.5 فیصد اضافے سے 1204 روپے ہو گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق بیس جون کو کراچی میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت 1166 روپے تھی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ میں سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈیوٹی کی شرح 2 روپے کلو سے بڑھا کر 3 روپے کلو کر دی گئی ہے۔