متعلقہ

گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خبر آگئی

گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مئی 2024 میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 233 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 22.5 فیصد کم ہے۔

مئی میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 300 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا، اپریل کے مقابلہ میں مئی میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء ماہانہ بنیادوں پر 1.2 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

اپریل میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء کا حجم 236 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جو مئی میں کم ہو کر 233 ارب روپے ہوگیا۔