متعلقہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز نے امریکہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی – پاک لائیو ٹی وی


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز نے امریکہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے امریکہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق برج ٹاؤن میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 46 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

امریکہ کی ٹیم 128 رنز بناکر  20ویں اوور میں آل آؤٹ ہوگئی۔

امریکہ کی جانب سے غوث 29،نتیش کمار 20  اور ملند کمار  19 رنز  بناکر نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے رسل اور روسٹن چیز نے 3،3 وکٹیں  جبکہ الزاری جوزف نے 2 وکٹیں  حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز  کی ٹیم نے 129 رنز کا ہدف 11ویں اوور میں  ایک وکٹ کے نقصان پر  حاصل کرلیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائے  ہوپ برق رفتار 82  اور نکولس پوران 27رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ جانسن چارلس 15رنز بناکر آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی تھے۔