متعلقہ

ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.94 فیصد کا اضافہ – پاک لائیو ٹی وی


ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.94 فیصد کا اضافہ

ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.94 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ماہ جون میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 23.78 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے میں 25 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، پانچ اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔