متعلقہ

ماہانہ 300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے اہم خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


ماہانہ 300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے اہم خبر آگئی

ماہانہ 300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے اہم خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے گھریلو بجلی صارفین کیلئے ایک ہزار روپے تک فکسڈ چارجز کی تجویز سامنے آئی ہے۔

نیپرا نے فکسڈ چارجز کی تجاویز وفاقی حکومت کو بھجوا دی ہیں، تجاویز سے متعلق حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

مجوزہ چارجز بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ میں شامل ہیں، نیپرا 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا چکا ہے۔

گھریلو صارفین کے ٹیرف میں پہلے یہ چارجز نہیں تھے، اب ماہانہ 301 سے 400 یونٹ استعمال پر 200 روپے چارجز لگیں گے۔

ماہانہ401 سے 500 یونٹ بجلی استعمال پر 400 روپے ، ماہانہ 601 سے 700 یونٹ استعمال پر 800 روپے اور ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ استعمال پر ایک ہزار روپے چارجز ہونگے۔

تمام فکسڈ چارجز بجلی کے بنیادی ٹیرف کا حصہ ہیں، بجلی کے بنیادی ٹیرف کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی درخواست آنے کے بعد ہوگا۔