عالمی بینک پاکستان کو 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز فراہم کرے گا۔
عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ رقم پاکستان کو دو منصوبوں کے لیے فراہم کی جائے گی۔
پہلے پروجیکٹ کے تحت 40 کروڑ ڈالرز فراہم کیے جائیں گے۔یہ رقم پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے پر خرچ ہوگی اور رقم کے ذریعے زرعی شعبے کی پیداوار بہتر ہو سکے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ رقم کا مقصد زرعی شعبے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنانا ہے۔
دوسرے پروجیکٹ کے تحت 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز فراہم کیے جائیں گے۔
اس رقم کا مقصد سندھ میں لائیو اسٹاک کے شعبے میں بہتری لانا ہے۔سندھ میں لائیو اسٹاک کے شعبے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنایا جائے گا۔