تنخواہوں پر نئے ٹیکس کی کٹوتی سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ 25-2024 میں تنخواہ دار طبقے پر بھاری انکم ٹیکس عائد کردیا گیا ہے، ماہانہ 50 ہزار روپے تنخواہ والوں پر ٹیکس نہیں لگے گا، لیکن ماہانہ 50 ہزار سے ایک روپیہ بھی اوپر کمایا تو ٹیکس دینا ہوگا۔
سالانہ 6 لاکھ تک تنخواہ والوں کیلئے انکم ٹیکس چھوٹ برقرار رکھی گئی ہے، لیکن چھ سے 12 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ پر انکم ٹیکس شرح دگنی یعنی 5 فیصد کردی گئی ہے۔
بجٹ 2024-25 کی دستاویزات کے مطابق تنخواہ دار طبقے کیلئے نئے انکم ٹیکس سلیب اب ٹیکس سال 2024 سے یعنی یکم جولائی 2024 کو یا اس کے بعد قابل ادائیگی تنخواہ پر لاگو ہوں گے۔