متعلقہ

سونے کی نئی قیمت سامنے آگئی – پاک لائیو ٹی وی


سونے کی نئی قیمت سامنے آگئی

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت مستحکم رہی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 300 روپے برقرار ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 لاکھ 6 ہزار 876 روپے پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ 15 جون کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔