متعلقہ

سولر لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی – پاک لائیو ٹی وی


سولر لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

سولر لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قوم کو عید کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس موقع پر ہمیں اپنے شہیدوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سارے علاقوں میں مسائل ہیں، بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کی کوشش کی ہے، بجٹ میں جاری اسکیموں کو ترجیح دی گئی ہے، عوام سے کیے گئے وعدے کو پورا کریں گے۔ پورے سندھ میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ میں بیس لاکھ سے زائد گھروں میں بجلی نہیں ہے، ہم ہر سال پانچ لاکھ لوگوں کو بجلی فراہم کریں گے،  کٹیگری وائز بجلی فراہم کریں گے،  انتہائی غریب گھرانوں کو ایک پنکھا اور 3 بلب جلانے کے لیے پہلے سولر سسٹم فراہم کریں گے۔

وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ جو لوگ خود سولر لگانا چاہتے ہیں تو اس حوالے سے قرض اسکیم بنا رہے ہیں، قرض کا انٹرسٹ سندھ حکومت برداشت کرے گی۔ سندھ کے ہر ضلع میں دو منی گرڈ اسٹیشن بنائیں گے۔