متعلقہ

کین ولیمسن سینٹرل کنٹریکٹ اور وائٹ بال ٹیم کی قیادت سے دستبردار – پاک لائیو ٹی وی


کین ولیمسن سینٹرل کنٹریکٹ اور وائٹ بال ٹیم کی قیادت سے دستبردار

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نیوزی لینڈ کرکٹ کا سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کرتے ہوئے وائٹ بال ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کے بعد کین ولیمسن مکمل سیزن کے لیے دستیابی سے آزاد ہوگئے تاہم اس کے باوجود وہ نیوزی لینڈ کرکٹ کو دستیابی کے لیے پرعزم ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کین ولیمسن جنوری میں نیوزی لینڈ کو سمر سیزن کے دوران دستیاب نہیں ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ولیمسن ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 8 میچز اور پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے دستیاب ہوں گے۔