مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی ہے۔
بین الاقوامی ادارے فچ ریٹنگز کی جانب سے پاکستان کی معاشی صورتحال پر جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آئندہ مالی سال کے دوران ترقی کی شرح تین فیصد رہے گی۔
رپورٹ کے مطابق بجٹ سے بین الاقوامی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) سے معاہدے کی بہتری کی امید ہے، اگلے مالی سال مالیات اہداف حاصل ہونا واضح نہیں۔
حکومتی اقدامات سے بیرونی ادائیگیوں پر دباؤ کم ہوسکتا ہے، ترقی کی شرح توقع سے کم رہنے کا امکان ہے اور آئندہ مالی سال ترقی کی شرح 3 فیصد رہ سکتی ہے۔
عام انتخابات کے بعد سے بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال بہتر ہوئی ، بجٹ میں معاشی نظم وضبط سے مالی خسارہ کم ہوگا، برآمدات اور درآمدات میں فرق جی ڈی پی کے 3-0 فیصد کی جانب گامزن ہے، گزشتہ سال برآمدات اور درآمدات میں فرق جی ڈی پی کا ایک فیصد تھا۔
رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے نظام سے بہتری سے ترسیلات زر میں بھی بہتری آئی، بہتر زرعی برآمدات سے بھی صورتحال بہتر ہوئی، امید ہے آئندہ بجٹ میں پاکستان کے کچھ قرضے رول اوور ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ پاکستانی معیشت کیلئے کئی چیلنجز اب بھی موجود ہیں۔