متعلقہ

اداکارہ عالیہ بھٹ بڑی مشکل میں پھنس گئیں – پاک لائیو ٹی وی


اداکارہ عالیہ بھٹ بڑی مشکل میں پھنس گئیں

عالمی شہرت یافتہ معروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ بڑی مشکل میں پھنس گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکارہ عالیہ بھٹ ایک بار پھر ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا شکار بن گئیں۔

اداکارہ کی نئی ڈیپ فیک ویڈیو میں انہیں “میرے ساتھ تیار ہوں” کے ٹرینڈ میں حصہ لیتے دکھایا گیا ہے جس میں وہ سیاہ کُرتا پہنے میک اپ کرتی ہوئی تیار ہو رہی ہیں۔

عالیہ بھٹ کی پہلی ویڈیو بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے وائرل ہوئی تھی جس میں عالیہ کا چہرہ تبدیل کیا گیا تھا۔

اداکارہ کے مداحوں نے جعلی ویڈیوز پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مصنوعی ذہانت بہت خطرناک رخ اختیار کررہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل متعدد بالی ووڈ فنکار ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا شکار بن چکے ہیں۔