متعلقہ

واٹس ایپ نے اچانک ایسے فیچر کا اضافہ کردیا جس کا کروڑوں صارفین کو علم نہ ہوا – پاک لائیو ٹی وی


واٹس ایپ نے اچانک ایسے فیچر کا اضافہ کردیا جس کا کروڑوں صارفین کو علم نہ ہوا

میسجنگ ایپ  واٹس ایپ وائس نوٹ  ٹرانسکرپشن پر کام کررہی ہے جسے جلد ہی  پیش کردیا جائے گا۔

اس حوالے سے ویب بیٹا انفو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ وائس نوٹ  ٹرانسکرائب فیچر کے ذریعے صارفین کو وائس میسیجز یا پھر کسی انٹرویو کو سننے کی ضرورت نہیں پڑھے گی بلکہ اب آپ اپنی مرضی سے وائس نوٹ کو پڑھ سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ وائس ٹرانسکرپشن فیچر میں زبان کی تبدیلی کے آپشن پر بھی کام کر رہی ہے جس سے ٹرانسکرپٹس کو مزید بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔

اس نئے فیچر کو مختلف زبانوں میں تبدیل کرنے کیلئے ایپ میں ایک نئے سیکشن کا اضافہ کیا جا سکتا ہے، فی الحال واٹس ایپ صارفین کیلئے نئے فیچر میں 5 زبانیں (انگریزی، ہسپانوی، پرتگالی (برازیل)، روسی اور ہندی)  دستیاب ہوں گی جن میں سے صارفین کسی بھی زبان کا انتخاب کر سکیں گے تاہم مستقبل میں فیچر میں مزید زبانوں کو شامل کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

ویب بیٹا  انفو کے مطابق صارف کو وائس  نوٹ کو  ٹرانسکرائب کرنے کیلئے 150ایم بی کے نئے ایپ ڈیٹا کو ڈاؤن لوڈ  کرنے کی ضرورت پڑے گی، اضافی ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد صارفین صوتی پیغامات کو پڑھنے کے لیے نئے فیچر کا استعمال کر سکیں گے۔

نیا فیچر وائس نوٹ  ٹرانسکرائب خاص طور پر ایسے حالات میں کارآمد ثابت ہوگا جہاں وائس ریکارڈنگ سننا مشکل ہو۔