متعلقہ

نان فائلرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی؛ ایک اور بڑا فیصلہ – پاک لائیو ٹی وی


نان فائلرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی؛ ایک اور بڑا فیصلہ

نان فائلرز سے متعلق ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی کی تجویز منظور کرلی۔ نان فائلرز اب بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کیخلاف انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت کارروائی ہوگی، حج، عمرہ، چھوٹے بچوں، طلباء اور نائیکوپ رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو استثنیٰ ہوگا۔ نان فائلرز کی موبائل سمز، بجلی اور گیس کنکشن بھی منقطع کیے جائیں گے۔

اجلاس میں سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ نان فائلرز کے بیرون سفر پر پابندی کا مطلب ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام آنا ہی سمجھا جائے، نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح بھی زیادہ ہے، ان کی موبائل سمز اور  بزنس بھی بند کیا جا سکتا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ 5 لاکھ نان فائلرز کی فہرست میں سالانہ 20 لاکھ سے زیادہ آمدن والے لوگ ہیں، ماضی میں یہ لوگ ٹیکس ریٹرن میں اپنی آمدن ظاہر کر چکے ہیں۔ صرف گاڑی، پلاٹ یا گھر خریدنے کیلئے وقتی فائلر بننے والوں کو بھی اضافی ٹیکس دینا ہوگا۔