متعلقہ

گاڑیاں رکھنے والوں کیلئے بڑی خبر – پاک لائیو ٹی وی


گاڑیاں رکھنے والوں کیلئے بڑی خبر

گاڑیاں رکھنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے کہا کہ سروس روڈز پر ٹائر کلر لگائیں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیں، جب تک وہ ٹھیک نہ ہوں سڑک پر نہ آنے دیں۔

ممبر جوڈیشل کمیشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں فوڈ اتھارٹی نے 47 ہزار کلو مردہ مرغی پکڑی ہے لیکن جو گاڑیاں مردہ مرغیوں کو لے جاتی تھیں ان کا کوئی سراغ نہیں ملتا تھا، اب سیف سٹی کو ان گاڑیوں کو ٹریک کے لیے لگا دیا ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ ٹولنٹن مارکیٹ کی ذمہ داری کون لے رہا ہے؟ جس پر ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ یہ علاقہ تو ایل ڈی اے کا ہے، اس میں مارکیٹ ایسوسی ایشن کی بھی ذمہ داری بنتی ہے۔

ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ لاہور میں 581 سروس اسٹیشن ہیں جن میں سے 518 میں ری سائیکل پلانٹ موجود ہیں، باقی سروس اسٹیشنز کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے سروس روڈز پر ٹائر کلرز لگانے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔