حکومت نے گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 3 ہزار ارب سے زائد کا بجٹ اسمبلی میں پیش کیا جس میں متعدد ٹیکس لگانے کی تجاویز دی گئی ہیں۔
بجٹ میں 3 ہزار سی سی سے اوپر کاروں اور جیپوں پر ساڑھے 4 لاکھ ٹیکس، 2 ہزار سی سی گاڑیوں پر2 لاکھ 75 ہزار روپے ٹیکس، 1500سی سی امپورٹڈ گاڑیوں پر ایک لاکھ روپے ٹیکس، مقامی 2 ہزار سی سی گاڑیوں پر 5 ہزار روپے، مقامی 1500سی سی گاڑیوں پر 25 ہزار روپے ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔
صوبہ سندھ کے بجٹ میں تمام پروفیشن پر 2 ہزار روپے سالانہ ٹیکس، کسی بھی قسم کا کاروبار کرنے پر 2 ہزار روپے سالانہ ٹیکس، تمام پیٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشنز پر 20 ہزار روپے ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔
اس کے علاوہ ایجوکيشن، فارم ہاؤسز، پرائیوٹ اسپتال کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے۔ کلینک، گیسٹ ہاؤسز اور فنکشن ہال کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکی تجویز جبکہ جانوروں کا علاج، اسپورٹس اور گیمز سینٹرز پر بھی ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔