افغانستان کے کھلاڑی مجیب الرحمان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 سے باہر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مجیب الرحمان انگلی میں فریکچرکی وجہ سے رواں ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔
افغانستان ٹیم میں مجیب الرحمان کی جگہ حضرت اللہ زازئی کو شامل کرلیا گیا ہے۔
آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی نےافغانستان ٹیم میں تبدیلی کی منظوری دے دی۔
واضح رہے کہ افغان ٹیم ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پہلے ہی رسائی حاصل کرچکی ہے۔