سرکاری نوکریوں کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے اچھی خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزارتوں اور محکموں میں 3 ہزار سے زائد خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ ایک سے 17 کی 3190 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔ ایوانِ صدر میں گریڈ 4 سے 14 کی 41 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔
وزارت دفاع کے تحت گریڈ ایک سے 15 کی 362 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔ دفاع ڈویژن میں گریڈ ایک سے 15 کی 19 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی، وزارت دفاع میں جونیئر سویلین سیکیورٹی آفیسرز گریڈ 16 کی 2 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔
وزارت صحت میں 6، وزارتِ نارکوٹکس کنٹرول میں 17 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب رینجرز میں گریڈ 5 سے 11 کی 961 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔ وزارت دفاع میں اسسٹنٹ چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر گریڈ 17 کی 8 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔
خزانہ ڈویژن میں گریڈ ایک کی 8 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔ وزارتِ قومی صحت میں 4 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔
کابینہ ڈویژن کے تحت گریڈ ایک سے 15 کی 11 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔ وزارتِ آئی ٹی میں گریڈ 14 کی 7 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔ ریونیو ڈویژن کے تحت 1729 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ ایڈووکیٹ جنرل آئی سی ٹی کی مختلف کیٹگریز میں 19 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہر وزارت کیلئے الگ الگ این او سی جاری کر دیئے ہیں۔