پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو بنگلا دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ پر مشتمل ہوم سیریز میں کپتانی سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بورڈ بنگلا دیش کے خلاف انہیں 2 ٹیسٹ کی سیریز قیادت دینے کا ارادہ رکھتا تھا، 2 ٹیسٹ کی سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے، تاہم ور لڈ کپ میں ناقص پرفارمنس کے بعد اب بورڈ نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کیلئے بابر اعظم کے بجائے شان مسعود پر ہی اعتماد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ آسٹریلیا کے ٹیسٹ فاسٹ باؤلر جیسن گلیسپی شان مسعود کے ساتھ ٹیسٹ ٹیم کے کوچ ہوں گے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے7 ارکان پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کی تجویز پر شاہین آفریدی کی جگہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بابراعظم کے سپرد کرتے ہوئے انہیں 2025 چیمپئنز ٹرافی تک وائٹ بال ٹیم کی قیادت دی تھی۔