متعلقہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: جنوبی افریقہ نے نیپال کو سنسنی خیز مقابلے میں ایک رن سے شکست دے دی – پاک لائیو ٹی وی


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: جنوبی افریقہ نے نیپال کو سنسنی خیز مقابلے میں ایک رن سے شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 31ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے نیپال کو  سنسنی خیز مقابلے میں ایک رن سے شکست دے دی۔

کنگز ٹاؤن کے آرنس ویل گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں 116 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم جنوبی افریقہ  کے خلاف مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بناسکی ۔

نیپال کی جانب سے آصف شیخ 42 رنز بناکر نمایاں رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی  نے 4 جبکہ اینریچ نورکیا اور کپتان ایڈین مارکرام نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

اس سے قبل نیپال نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا  تو جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے۔

اوپنر ریزا ہینڈرکس 43 رنز  بناکر نمایاں رہے۔ ٹرسٹین اسٹبس ناٹ آؤٹ 27 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

نیپال کی جانب سے کوشال بھرتل  نے 4  اور دیپیندرا سنگھ ایری نے  3 وکٹیں حاصل کیں۔