متعلقہ

بچے کا اسکول میں داخلہ؛ والدین کی بڑی مشکل حل ہوگئی – پاک لائیو ٹی وی


بچے کا اسکول میں داخلہ؛ والدین کی بڑی مشکل حل ہوگئی

بچوں کے اسکول میں داخلے سے متعلق والدین کی بڑی مشکل حل ہوگئی ہے۔

وفاقی وزارت تعلیم نے سرکاری اسکولوں میں داخلوں کے لیے لازمی ‘ب فارم’ کی شرط کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

  نوٹیفکیشن کے مطابق اس اقدام کا مقصد اسکول کے اندراج میں اضافہ اور اسکول سے باہر بچوں کی تعداد کو کم کرنا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں رہنے والے تمام بچے سرکاری اسکولوں میں داخلے کے اہل ہوں گے۔

سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ‘B- فارم’ کی ضرورت نے غیر متناسب طور پر کمزور آبادیوں کو متاثر کیا ہے، ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر بچے کو معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہو۔

یاد رہے کہ یونیسیف کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اسکول نہ جانے والے بچوں کی دنیا میں دوسری سب سے زیادہ تعداد ہے، جس کا تخمینہ 22.8 ملین 5-16 سال کی عمر کے بچے اسکول نہیں جاتے، جو اس عمر کے 44 فیصد کی نمائندگی کرتے ہیں۔