متعلقہ

حکومت نے سولر پینلز سے متعلق بڑا اعلان کردیا – پاک لائیو ٹی وی


حکومت نے سولر پینلز سے متعلق بڑا اعلان کردیا

حکومت نے سولر پینلز سے متعلق بڑا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی میں سالانہ بجٹ 25-2024 پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق مفت بجلی کیلئے مفت سولر فراہم کیا جائے گا، حکومت نے مفت سولر پینل کیلئے 25 ارب بجٹ میں مختص کر دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے شہریوں کو صاف پانی فراہم کیلئے 10 ارب روپے جبکہ حب کنال کی بحالی کیلئے 12 ارب 72 کروڑ کی رقم مختص کر دی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ سولڈ ویسٹ کیلئے خصوصی طور پر 28 ارب روپے، رمضان پیکیج کیلئے 20 ارب روپے، کراچی سرکولر ریلوے کیلئے ساڑھے 4 کروڑ روپے اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 35 ارب روپے مختص ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بینظیر مزدور کارڈ کیلئے 5 ارب روپے، سندھ پیپلز بس سروس کیلئے 3 ارب 66 کروڑ روپے جبکہ معذور افراد کی بحالی کیلئے 6 ارب سے زائد رقم مختص ہیں۔