متعلقہ

100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑا اعلان – پاک لائیو ٹی وی


100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑا اعلان

100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان کیا ہے۔

پہلے مرحلے میں 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو مکمل سولر سسٹم مفت فراہم کیا جا رہا ہے، جسے لگانے کے تمام اخراجات بھی حکومت پنجاب ادا کر رہی ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق 9 ارب روپے کی لاگت سے چیف منسٹر سولرائزیشن آف ایگری کلچر ٹیوب ویلز پرواگرام شروع کیا جارہا ہے، جس کے تحت 7 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ بجٹ کا مجموعی حجم 5 ہزار 446 ارب روپے ہے، کُل آمدن کا تخمینہ 4 ہزار 643 ارب 40 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، 842 ارب روپے ڈیولپمنٹ اخراجات تجویز کیے گئے ہیں جبکہ سالانہ ڈیولپمنٹ پلان میں 77 نئے میگا پراجیکٹ شامل ہوں گے۔