متعلقہ

سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری آگئی – پاک لائیو ٹی وی


سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری آگئی

سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 سے 25 فیصد اضافے کے لیے محکمہ خزانہ سے مشاورت کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کی طرز پر خیبرپختونخوا حکومت بھی ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافے پر غور کر رہی ہے، مئی کو پیش کیے گئے بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

10 فیصد اضافے کے بعد صوبائی خزانے پر 35 ارب روپے کا بوجھ پڑا تھا، تنخواہوں اور پنشن میں وفاق کی طرز پر اضافے سے خزانے پر 76 ارب کا بوجھ پڑے گا۔

یاد رہے کہ صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری کابینہ سے لیے جانے کا امکان ہے۔