متعلقہ

حکومت کا بین الاقوامی بانڈز کے لئے مارکیٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ – پاک لائیو ٹی وی


حکومت کا بین الاقوامی بانڈز کے لئے مارکیٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے بین الاقوامی بانڈز کے لئے مارکیٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان 50 کروڑ ڈالر سے ایک ارب ڈالر مالیت تک کے بانڈز جاری کرے گا، چینی مارکیٹ میں 30 کروڑ ڈالر تک کے پانڈا بانڈز سے آغاز کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کی منظوری کے بعد بانڈز جاری ہوں گے جب کہ چینی کمرشل بینکوں سمیت فنانشل مارکیٹ سےرجوع کیا جائے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بین الاقوامی ریٹنگ بہتر ہونے پر ایک سال بعد یورو بانڈ بھی جاری کرے گا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ بیرونی سال 2025-26 میں یورو بانڈز کے اجراء کا پلان ہے، بانڈز بیرونی قرضوں پرسود کی ادائیگی اور خسارہ پورا کرنے کے لئے جاری ہوں گے۔