متعلقہ

گذشتہ ہفتے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی رپورٹ – پاک لائیو ٹی وی


گذشتہ ہفتے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی رپورٹ

کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 62 لاکھ ڈالر کی کمی رپورٹ۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 62 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

سات جون تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 9 ارب 10 کروڑ 33 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 17 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 28 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 14 ارب 38 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔