متعلقہ

معروف پاکستانی یوٹیوبر پر قاتلانہ حملہ – پاک لائیو ٹی وی


معروف پاکستانی یوٹیوبر پر قاتلانہ حملہ

معروف پاکستانی کامیڈین و یوٹیوبر راحم پردیسی عرف ’نسرین‘ پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔

گزشتہ روز راحم پردیسی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس کو دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

تصویر میں معروف پاکستانی کامیڈین و یوٹیوبر کو زخمی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے، اُن کے سر پر چوٹ لگی ہوئی تھی جبکہ اُن کی شرٹ بھی پھٹی ہوئی تھی۔

بعد ازاں انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ بھی جاری کی جس میں اُنہوں نے بتایا کہ نشے میں دھت کچھ غنڈوں نے اُن پر حملہ کردیا تھا۔

راحم پردیسی نے مداحوں کو اپنی خیریت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں زیادہ چوٹ نہیں آئی لیکن وہ بہت جلد اس حملے میں ملوث افراد کو پکڑ لیں گے۔

انہوں نے اپنے مداحوں کی دُعاؤں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ حملہ آوروں سے پیشہ ورانہ طور پر نمٹیں گے۔