متعلقہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: انگلینڈ نے کم گیندوں پر ہدف عبور کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا – پاک لائیو ٹی وی


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: انگلینڈ نے کم گیندوں پر ہدف عبور کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ نے عمان کے خلاف میچ میں کم گیندوں پر ہدف عبورکرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹیگا میں کھیلے گئے رواں ورلڈکپ کے اٹھائیسویں میچ میں انگلینڈ نے 48 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر ریکارڈ 3.1 اوورز (19 گیندوں)میں حاصل کرلیا۔

یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں تیز ترین ہدف کا حصول ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے کپتان جوز بٹلر 8 گیندوں پر ناقابل شکست 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فل سالٹ 12 اور ول جیکس 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ   جونی بیئراسٹو 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

عمان کی جانب سے بلال خان اورکلیم اللہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل انگلش کپتان جوز بٹلر  نے ٹاس جیت کر عمان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔عمان کی پوری ٹیم 14 ویں اوور میں 47 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

عمان کی جانب سے شعیب خان 11 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 4 جبکہ جوفرا آرچر اور مارک ووڈ نے 3، 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔