پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اہم اعلان کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ممالک ٹیکس پر چلتے ہیں، ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانا ناگزیر ہے۔ جی ڈی پی میں ٹیکس کی شرح 10 فیصد ہے جو قابل قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ آمدنی والوں پر زیادہ ٹیکس لگے گا، کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے، مہنگائی شرح سود کے مطابق ہی رہے گی۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی میں فوری طور پر اضافہ نہیں ہو رہا، پیٹرولیم لیوی کو مرحلہ وار بڑھایا جائے گا۔ اگلے سال پیٹرولیم لیوی میں بتدریج اضافہ کیا جائےگا۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس کی شرح45 فیصد تک لے گئے ہیں، نان فائلرز کی کاروباری ٹرانزیکشن پرٹیکس میں نمایاں اضافہ کیا گیا، ٹیکس قوانین کا نفاذ پوری طرح نہیں ہوا، تین سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی13 فیصد پر لے کر جانا ہے۔ نان فائلرز کی اصطلاح کے خاتمے کی جانب جارہے ہیں۔