متعلقہ

پاکستان کی سپر ایٹ مرحلے میں کوالیفائی کے لیے ایک رکاوٹ دور ہوگئی – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان کی سپر ایٹ مرحلے میں کوالیفائی کے لیے ایک رکاوٹ دور ہوگئی

امریکہ کی بھارت کے خلاف شکست کے بعد پاکستان کی سپر ایٹ مرحلے میں کوالیفائی کے لیے ایک رکاوٹ دور ہوگئی ہے۔

گذشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت اور امریکہ کی ٹیموں کے درمیان نیویارک کے ناساؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کھیلا گیا جس میں بھارت نے 7 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔

امریکہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں بھارت نے ہدف کو باآسانی 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

امریکہ کی اس شکست کے ساتھ ہی پاکستان کی سپر ایٹ مرحلے میں کوالیفائی کے لیے ایک رکاوٹ دور ہوگئی ہے۔

پاکستان کا سپر 8 مرحلے میں کوالیفائی کرنے کا امکان اب بھی باقی

پاکستان کرکٹ ٹیم اب تک ایونٹ میں 3 میچز کھیل کر صرف 2 پوائنٹس ہی حاصل کرسکی ہے تاہم قومی ٹیم کا اب بھی سپر 8 مرحلے میں کوالیفائی کرنے کا امکان باقی ہے۔

ایونٹ میں پاکستان اور امریکہ نے مزید ایک ایک میچز آئرلینڈ کے خلاف کھیلنے ہیں، اگر پاکستان ٹیم اس میچ میں بڑے مارجن سے فتح حاصل کرتی ہے اور دوسری طرف امریکہ کو شکست ہوتی ہے تو پاکستان کا امکان بڑھ جائے گا۔

لیکن بھارت بمقابلہ کینیڈا کے مقابلے میں بھارت کا جیتنا ضروری ہے کیونکہ پھر کینیڈا کے صرف پوائنٹس رہیں گے جب کہ آئرلینڈ کے بھی 2 پوائنٹس ہوں گے۔

اس طرح پاکستان اور امریکہ کی ٹیموں کے 4،4 پوائنٹس ہوں گے جس کے بعد سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کا فیصلہ رن ریٹ پر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اگر امریکہ اور آئرلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں اگر بارش ہوتی ہے تو پاکستان کے لیے مشکل ہوجائے گی۔